کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ عمران عباس

تازہ ترین

تازہ ترین

کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ عمران عباس
کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ عمران عباس

پاکستان کے خوبرو اور دلکش اداکار عمران عباس نے مشہور بولی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کھانے پر پیارے سے دوست کے ساتھ موسیقی کا لطف اٹھانا،بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

بولی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار کی کافی عرصے سے مداح ہیں اور اکثراوقات انسٹاگرام پر عمران عباس کی گلوکاری اور تصاویر کی تعریف بھی کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں عمران عباس اور ایلکا یاگنک کو ایک ساتھ دبئی میں شام کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز خود اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????????? ???????????????????? (@imranabbas.official)

انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ یہ پیغام بھی لکھا کہ رات کے کھانے پر پیارے سے دوست کا ساتھ ہونا، موسیقی کا اشتراک کرنا، دل کی باتیں کرنا اور وہ بھی دنیا کے بلند ترین ہوٹل کے اوپری حصے میں تو اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ میں ہمیشہ خود کو آزاد اورخودمختار محسوس کیا۔ مادھوری ڈکشت

عمران عباس نے یہ بھی کہا کہ شام کو یادگار بنانے کیلیئے الکا یاگنک کا بہت بہت شکریہ۔

Related Posts