اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔