پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ خوش آئندہے، ایس ایم منیر

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور صدر سلمان اسلم نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیدیا۔

ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایسے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جب ملک و قوم کو اس کی اشدضرورت تھی۔

انہوں نے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

ایسے میں سب کا اندازہ یہی تھا کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ بزنس کمیونٹی بھی اسی خوف میں مبتلا تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ ہوا تو کاروبار تباہی کا شکار ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلہ کرکے حکومت نے عوام کے دل جیت لئے۔ صدر کاٹی سلمان اسلم نے وزیر اعظم کے فیصلے کو عوام دوست اور حب الوطنی کی بہترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو ایک بڑے بحران سے بچایا ہے جبکہ دنیا بھر میں ایک اور عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

سلمان اسلم نے وزیر اعظم سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ روکنے کا خیر مقدم کیا اور اپیل کی کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ پیدواری لاگت میں کمی لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

صدر کاٹی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے بھی موثر انتظامات کئے جائیں تاکہ وزیر اعظم کی جانب سے دئے گئے ریلیف کے ثمرات عام آدمی کو بھی میسر آسکیں۔

Related Posts