ممبئی: دبنگ خان جو بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ سمجھے جاتے ہیں، آئے روز مختلف حوالوں سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں، ان دنوں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سوشل میڈیا پر شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، اس بار سلمان کے ساتھ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا نام جوڑا جارہا ہے۔
دبنگ خان اور سوناکشی کی شادی کی شادی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کا باعث حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر بنی جس میں سلمان، سوناکشی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔
اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کوتجسس میں مبتلا کردیا، کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔
مگر اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ دبئی کی ایک خاتون کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔
یہی نہیں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ وائرل ہوا تھا جس میں تصویر ایڈٹ کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔مگر وہ خبر بھی جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔