روس یوکرین تنازع، سعودی ولی عہد کا روسی اور یوکرینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

تازہ ترین

تازہ ترین

روس یوکرین تنازع، سعودی ولی عہد کا روسی اور یوکرینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
روس یوکرین تنازع، سعودی ولی عہد کا روسی اور یوکرینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کیلئے سعودی ولی عہد کا روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماسکو اور کیف میں ثالثی کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں اوریوکرینی سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کریں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا،جس میں دونوں کے درمیان یوکرین بحران کے توانائی کی منڈیوں پر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور تیل مارکیٹ میں توازن کے لیے آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپلورنگ کمپنیر پلس کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوپیک پلس معاہدے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین کیخلاف جنگ آخر تک جاری رکھے گا، سرگئی لاوروف

مزید برآں روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری آپریشن منصوبے کےمطابق چل رہا ہے، آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، انھوں نے یوکرین میں لڑنے اور ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا۔

صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی فوجی شہریوں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہے ہیں۔

Related Posts