کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ضلعی ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت درخواستوں کے وکیل نے عدالت سے کیسز پولیس کے یونٹ اے وی سی سی کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل عبدالطیف پاشا ایڈووکیٹ نے موقف پیش کیا کہ آپریشن پولیس کے پاس لاپتہ اور گمشدہ شہریوں کو بازیاب کرانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔وکیلِ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہری طویل عرصے سے لاپتہ ہیں۔ بازیابی کے لیے اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کو منتقل کیے جائیں۔
اے وی سی سی جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے باعث لاپتا شہریوں کو بازیاب کراسکتا ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑونے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر جو ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیا ہے وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔
نئی ٹاسک فورس میں پولیس کے باصلاحیت افسر شامل ہوں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ضلعی ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضلعی ٹاسک فورس کو فوری ایکٹیو کریں اور لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرائیں۔
مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








