انڈسٹری میں ٹیلنٹ پر نہیں رنگت پر کام ملتا ہے۔ محب مرزا

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈسٹری میں ٹیلنٹ پر نہیں رنگت پر کام ملتا ہے۔ محب مرزا
انڈسٹری میں ٹیلنٹ پر نہیں رنگت پر کام ملتا ہے۔ محب مرزا

پاکستان کے مشہور اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں ٹیلنٹ پر نہیں رنگت پر کام ملتا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار محب مرزا نے اپنی فلم ‘عشرت میڈ ان چائنا’ کی تشہیرکیلئے اداکارہ صنم سعید کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں میزبان نے صنم سعید سے سوال کیا کہ، آپ کے خیال میں انڈسٹری میں حسن سے زیادہ ٹیلنٹ دیکھا جاتا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by World of Pakistani Stars ???? (@starsworld.pk)

جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا ہے کہ دیکھا جاتا ہے، مگر دیکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم اداکار ہیں پبلک پراپرٹی نہیں، مہوش حیات حد سے تجاوز کرنے پر مداح پر برہم

مزید برآں محب مرزا نے فورا بات کاٹتےہوئے کہا کہ، آپ کا سوال درست نہیں، آپ حسن کے بجائے رنگت کہیئے کیونکہ ہماری انڈسٹری میں ٹیلنٹ کے بجائے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ محب مرزا پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور کمال کے فنکار ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ‘نیلی زندہ ہے’ میں شاندار کارگردگی سے مزید شہرت حاصل کرلی ہے۔

Related Posts