عمران خان کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے، چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے، چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل
عمران خان کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے، چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم پاکستان عمران خان اکثراوقات یہ کہتے رہتے ہیں کہ گبھرانا نہیں ہے، اسی حوالے سے ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عمران خان کے اسٹائل کو کاپی کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ عمران خان کہتا ہے گبھرانا نہیں ہے۔

ڈیلی پاکستان کے میزبان نے حال ہی میں ایک چھوٹی بچی کا انٹرویو کیا کہ جس میں میزبان نے بچی سے بڑے مزاحیہ سوالات پوچھے، جن کے بچی نے بڑے زبردست جواب دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DailyPakistan (@dailypakistan.com.pk)

میزبان نے بچی سے سوال کیا کہ آپ کے ابو کیا کرتے ہیں؟ تو بچی نے انتہائی معصومانہ انداز میں کہا کہ وہ امی کے پاؤں دباتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈسٹری میں ٹیلنٹ پر نہیں رنگت پر کام ملتا ہے۔ محب مرزا

میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو عمران خان پسند ہے یا نواز شریف ؟ تو بچی نے کہا کہ عمران خان پسند ہے کیونکہ نواز شریف کے ٹنڈ ہے۔

مزید برآں بچی نے پروگرام کے آخر میں میزبان سے سوال کیا کہ ایک بات تو بتائیں یہ عامر لیاقت اتنی شادیاں کیوں کرتا ہے؟ جس کے جواب میں میزبان نے کہا کہ آپ کو کیسے معلوم تو بچی نے کہا کہ ٹی وی پر دیکھا ہے۔

خیال رہے کہ چھوٹی بچی کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہیں۔

Related Posts