میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
میاں چنوں کے قریب جنگی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

راولپنڈی: پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے نواح میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ معمول کی تربیت پر تھا کہ میاں چنوں میں ٹول پلازہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم قریبی مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔

حادثے کے فوراً بعد ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے تاکہ امدادی سرگرمیاں شروع کرسکیں، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ آیا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرو میں مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

اگست میں اسی طرح کے ایک واقعے میں پی اے ایف کا لڑاکا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ 2020 میں اسی طرح کے کم از کم پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں PAF کے چار طیارے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔

Related Posts