کرکٹ کے نئے قوانین کے تحت کے اب بولرز گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میری لیبون کرکٹ کلب نے نئے کرکٹ قوانین کی منظوری دے دی جس کے تحت کھلاڑی کی جانب سے بال کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال اب بال ٹیمپرنگ کے زمرے میں آئے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے تھوک سے گیند چمکانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کااہم ترین مقصد کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت تھی تاہم اب یہ قانون بنادیا گیا ہے کہ کوئی بھی فاسٹ بولر یا اسپنر تھوک کے ذریعے گیند کو نہیں چمکائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے گیند پر تھوک لگانے کے عمل کی پابندی کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے تھا کہ یہ اقدام سوئنگ کے اثر و رسوخ کو ختم کردے گا۔
مزید برآں نئے قوانین کے مطابق بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بلے باز کو کراسنگ کے باوجود اسٹرائیک سنبھالنے سے بھی روک دیا ہے، نئے کرکٹ قانون کے مطابق اب نیا آنے والا بلے باز ہی گیند کا سامنا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








