پی آئی اے نے جہازوں کی نیلامی کیلئے 29مارچ کی تاریخ مقرر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے جہازوں کی نیلامی کی تاریخ رواں ماہ 29 مارچ کو مقرر کردی ہے جن کو جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر فروخت کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی بیڑے کا حصہ بنے ہوئے ناکارہ جہازوں کو نیلام کرنے کیلئے ٹینڈر طلب کیے ہیں۔ طیاروں کو کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا جس کیلئے خواہش مندشہریوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے نے مشکوک ہارٹ اٹیک کے باعث مسافر کوبلیک لسٹ کر دیا

قومی ائیر لائن نے 310-300 ساختہ تین ائیر بس طیاروں کی نیلامی کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ رکھی ہے۔ بولی کی تقریب پی آئی اے ایس ایم سی بلڈنگ میں منعقد ہوگی جو کراچی ائیرپورٹ سے ملحق ہے۔

بولی کے ذریعے کامیاب خریدار کو نیلامی کی 25 فیصد رقم اسی روز قومی ائیر لائن کو بینک ڈرافٹ کی صورت میں جمع کرانا ہوگی۔ باقی ماندہ 75 فیصد رقم 5 روز کے اندر اندر جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بولی دہندہ کو شرائط و ضوابط کی پیروی کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے کراچی سے ٹورنٹو کی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو پڑنے والا دل کا دورہ مشکوک قرار دیدیا، ایئر لائن نے مسافر کو بلیک لسٹ کرکے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا۔

آج سے 2 روز قبل  کراچی سے اڑان بھرنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے میں سوار 33 سالہ مسافر سید وصی نے دوران پرواز دل کے دورے کی شکایت کی تاہم طیارے میں موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مسافر کے جسم میں دل کے دورے کی علامات نہیں۔

Related Posts