اداکارہ ثناء جاوید نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ بدسلوکی اورہراساں کرنے کے الزامات پرقانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ ’’گزشتہ 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات، نفرت اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ،اب میں نے ایف آئی اے کو شکایت درج کروادی ہے۔
ثناء جاوید کے مطابق ایک گروپ کی طرف سے ان کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بند ی سے مہم شروع کی گئی جس سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:آخر کیوں اب تک ثنا جاوید اپنے غیر اخلاقی رویئے کے تنازع پر خاموش ہیں؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








