اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئےہیں، حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کووزارت اعلیٰ دیں گے جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کہ ہم کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، حکومت ہمیں لولی پاپ دے رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں۔
سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیاہے، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا، علیم خان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات،کیا ڈیل ہوگئی ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








