پاکستان کے نامور اداکار منیب بٹ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی اُن کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔
حال ہی میں منیب بٹ ایک پروگرام میں مدعو تھے جہاں پر میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ اپنی سالی منال خان کے ساتھ اداکاری نہیں کرسکتے کیونکہ لوگ پھر اُن کی بیوی اور سالی میں فرق نہیں کرسکیں گے۔
ڈرامے سیریل کوئی چاند رکھ سے مشہور ہونے والے اداکار منیب بٹ نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ یمنیٰ زیدی ہیں، جن کے ساتھ وہ بنا پیسے لئے بھی اداکاری کرسکتے ہیں۔