ہر سال 8 مارچ کے روز دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس موقعے پر پاکستان میں عورت مارچ نکالا جاتا ہے جس کی نعرے بازی اور بینرز رواں برس بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
عوام کی بڑی تعداد نے عورت مارچ کے دوران بینرز اٹھائے اور معاشرے سے خواتین کے حقوق کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی معاشرے پر الزام عائد کیاجاتا ہے کہ یہ ایسا معاشرہ ہے جہاں مرد ہی خواتین پر حکمرانی کرتے ہیں۔
رواں برس بھی خواتین کی ٹولیاں ہجوم کی صورت میں اکٹھی ہوئیں اور خواتین کو انصاف، تحفظ اور آزادی دینے کیلئے مختلف مطالبات کیے جن میں کچھ ایسے مطالبات بھی شامل تھے جن پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا۔











گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








