اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق امید تھی کہ صادق سنجرانی کم ازکم اس موقع پر غیر جانبداری دکھائیں گے تاہم صادق سنجرانی وزیراعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں مسلسل جانبداری دکھا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔
پاکستان کے عوامی مفاد سب سے پہلے ہیں، عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں۔ پاکستان ایک آزآد و خودمختار ملک ہے،سب دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہونگے،ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا لانا اپوزیشن کا حق ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف ایم این و اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کرینگے۔