کراچی ایئرپورٹ،دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ،دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد، ملزم گرفتار
کراچی ایئرپورٹ،دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا ہے۔

اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا۔

مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونا سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: پولیس کی کاروائی، منشیات ڈیلر 4 کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار

واضح رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

Related Posts