پی آئی اے نے کاشغر کیلئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغازکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پی آئی اے نے پہلی بار پاکستان سے کاشغر کیلئے خصوصی چارٹر پروازوں کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد برآمد کنندگان کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے اسلام آباد سے کاشغر کیلئے خصوصی چارٹر پروازیں شروع کردیں جبکہ پی آئی اے ملک کی پہلی ائیر لائن ہے جو کاشغر کیلئے پروازیں چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کا چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاشغر کیلئے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہوگی جبکہ قومی ائیر لائن کو اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے چین کے مزید 2 شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چینی سول ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو پروازوں کیلئے لائسنس جاری کیا تھا۔
رواں ماہ کے آغاز پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہمارے طیارے بیجنگ اور شایان شنگھائی کیلئے اڑان بھر سکیں گے۔ پاک چین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے چارٹرڈ اور کارگو پروازوں کا کردار اہم ہے۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے طیارے چائنا ائیر لائن کے بعد پہلی بار چین کے مختلف شہروں میں لیڈنگ کرسکیں گے۔ پی آئی اے چینی شہر چنڈو کیلئے بھی اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست دے چکی ہے۔

Related Posts