پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ ختم
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ ختم

کراچی: شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا، کپتان بابراعظم چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر موجود رہے اور میچ جتوانے کی ہر ممکن کوشش کی، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میچ تو نہ جیت سکی مگر بے نتیجہ ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز اسکور کئے، پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 63 رنز درکار تھے جبکہ مگر میچ کا وقت اور اوور ختم ہوگئے۔

پانچویں روز پاکستان نے اننگز کا آغاز 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر کیا، اوپنر عبداللہ شفیق نروس نائنٹی کا شکار ہوکر 96 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹ کے پیچھے اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ فواد عالم کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں امام الحق 1، اظہر علی 6، فواد عالمی 9، فہیم اشرف 0 جبکہ ساجد خان 9 رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نتھین لائن نے 4، پیٹ کمنز نے دو جبکہ کیمرون گرین ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: شرجیل خان کی پاکستان کپ کے ساتویں راؤنڈ میں ڈبل سنچری

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 7 وکٹوں پر 443 رنز بنائے۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

Related Posts