تلہ گنگ میں  مسافر کوچ اور کنٹینر میں خوفناک تصادم، 26 افراد زخمی، اسپتال منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی
بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

تلہ گنگ: تلہ گنگ میں مسافر کوچ اور کنٹینر میں ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ونہار کے قریب چوک اعظم سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ایک کنٹینر ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

مزید پڑھیں : کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 26 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری سٹی ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

Related Posts