آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گر فتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Azadi March
آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد گر فتار

اسلام آباد: آزادی مارچ میں شرکاء کی جانب سے طالبان کے جھنڈے لہرانے پر انتظامیہ نے 8 افراد کوگرفتار کرلیا۔

آزادی دھرنے کے شرکاء میں سے کچھ عناصر کی جانب سے افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے گئے جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کوگرفتار کر لیاہے۔

مزید پڑھیں : آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت

دھرنے کے منتظمین نے گرفتار ہونے والوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ افراد کو صبح سے لے کر گئے ہیں جنہیں ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، اگر ہمارے بندے نہ آئے تو ہمارا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔

دھرنے کی انتظامیہ نے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا طالبان کا پرچم لہرانے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Posts