ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری
ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہاکہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کارروائی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں جنہوں نے کہا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے یہاں آئے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نواب شیر سیرو نے کہا کہ فواد چوہدری کو جپھی ڈال کر پارلیمنٹ میں جائیں گے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے 24 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، راجہ ریاض کا دعویٰ

راجا ریاض نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین قومی موجود ہیں جن میں سے 4 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

Related Posts