پاک بحریہ اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، 75کروڑ کی منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بحریہ اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، 75کروڑ کی منشیات برآمد
پاک بحریہ اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، 75کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 75 کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور انسدادِ منشیات فورس نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آپریشن بحیرۂ عرب کے شمالی حصے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جو کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا کے خلاف مقدمہ خارج

انسدادِ منشیات آپریشن میں پاک بحریہ اور اے این ایف کے افسران اور اہلکاروں نے 3 ہزار کلو گرام منشیات برآمد کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 75 کروڑ روپے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے سپرد کردی گئیں۔ کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ وطن کے دفاع اور غیر قانونی عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے بھرپور جوش و جذبے اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ 

Related Posts