گوگل کا نیا فیچر متعارف، اب پرانی تصاویر کو ڈھونڈنا آسان

تازہ ترین

تازہ ترین

گوگل کا نیا فیچر متعارف، اب پرانی فوٹوز کو ڈھونڈنا آسان
گوگل کا نیا فیچر متعارف، اب پرانی فوٹوز کو ڈھونڈنا آسان

گوگل ایپ استعمال کرنے والوں کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ پرانی تصاویر تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے لیکن ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس کا استعمال گوگل نے آسان کردیا ہے۔

گوگل کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران فوٹوز ایپ کیلئے نئے فیچر متعارف کروائے جارہے ہیں تاکہ صارفین اُن تصاویر تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں جو گزرے برسوں میں کھینچی گئی تھیں۔

اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سب سے پہلے فوٹوز ایپ کے لے آوٹ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاکہ تصاویر کے گروپس گرڈ ترتیب میں دیکھ سکیں اسی طرح وہ البمز، شیئرڈ البمز، فیورٹ اور آن ڈیوائس فولڈرز کو بھی ٹائپ فلٹر کے ذریعے لسٹ کی شکل میں باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کو بیک وقت پانچ مختلف ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہوگیا

گوگل ایپ میں اسی طرح نچلے حصے کے مینیو میں ایک نئے امپورٹ فوٹوز سیکشن کا اضافہ ہورہا ہے جو تصاویر کو دیگر سروسز جیسے فیس بک پر ٹرانسفر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

دوسری جانب ایک نیا فیچر کیمرے کی فائلز کی کاپی بنانے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیجیٹائز کیا جاسکے گا اسی طرح ایک فنکشن سے فون سے تصاویر کو اسکین کرنا بھی آسان ہوگا۔

خیال رہے کہ اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو پارٹنر شیئرنگ، شیئرڈ البمز اور کنورزیشنز کو شیئرنگ ٹیب میں دریافت کرسکیں گے جو آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگی۔

Related Posts