پی آئی اے کی آسٹریلیا کے لئے پروازیں 22 اپریل سے شروع ہوں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ایئر لائن کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال
قومی ایئر لائن کی ملائیشیا کے لئے لاہور سے بھی پروازوں کا سلسلہ بحال

اسلام آباد: پی آئی اے کی سڈنی آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 25 اپریل 2022 سے ہو گا، سڈنی کی براہ راست پروازیں ابتدائی طور پر جمعہ کو لاہور تا سڈ نی اور سڈنی تا لاہور اتوار کے دن چلائی جائیں گی۔

سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کوسامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔ سڈنی کے لئے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جبکہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح پاکستان میں ہے۔عالمی بینک

پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش COVID پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ قومی ایئر لائن اپنے نیٹ ورک میں مزید منزلیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Related Posts