سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

SC to resume hearing of Presidential Reference today

اسلام آباد:سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 63A کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی آج دوبارہ سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

قبل ازیں اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے اپنے دلائل پیش کئے۔وہ آج اپنے دلائل مکمل کریں گے جبکہ مدعا علیہ سیاسی جماعتوں کے وکلاء بھی اپنا موقف پیش کریں گے۔

گزشتہ روزسپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کہا تھا کہ قانون ساز اس سیاسی جماعت کی پالیسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں جس سے وہ وابستہ ہیں۔

سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر، پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے وکیل مخدوم علی خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وکیل کامران مرتضیٰ کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

جسٹس اختر نے کہا کہ آرٹیکل 63-A کا مقصد پارٹی پالیسیوں سے انحراف کو روکنا ہے۔ پارٹی کی اجتماعی رائے انفرادی رائے سے بالاتر ہے۔ جمہوریت کے استحکام کے لیے اجتماعی رائے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63-A کی ایک تشریح یہ ہے کہ اختلاف کرنے والوں کے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جانا چاہئے۔ جسٹس اختر نے مزید کہا کہ آئین نے پارلیمانی پارٹی کو اختیار دیا، پارٹی کے سربراہ کو نہیں۔

Related Posts