دیر بالا میں وین کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

دیر بالا میں وین کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
دیر بالا میں وین کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

دیر بالا میں وین کھائی میں جاگرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے پاتراک میں خوفناک حادثے کا شکار وین کھائی میں جا گری۔ دیر بالا پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 7 جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایبٹ آباد کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، 2افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد مہیا کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو پولیس، لیویز فورس اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران ایبٹ آباد کے قریب گاڑی پل سے گزرتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے 3افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی۔

Related Posts