ملازمین داڑھی رکھے بغیر کام نہیں کرسکتے، طالبان نے پابندیاں عائد کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ملازمین داڑھی رکھے بغیر کام نہیں کرسکتے، طالبان نے پابندیاں عائد کردیں
ملازمین داڑھی رکھے بغیر کام نہیں کرسکتے، طالبان نے پابندیاں عائد کردیں

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے داڑھی کے بغیر ملازمین کو کام سے روک دیا ہے۔ سرکاری دفاتر کے باہر نئے قوانین پر عملدرآمد کی چیکنگ کیلئے نمائندے تعینات کردئیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کیلئے داڑھی رکھنے اور اسلامی لباس پہننے سے متعلق پابندیاں سخت کردیں۔ عملدرآمد نہ کرنے والے ملازمین کو نوکری سے کسی بھی وقت برخاست کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 3 افراد ہلاک، 4زخمی

سرکاری دفاتر کے باہر تعینات حکومتی نمائندے نئے قوانین پر عمل کرنے والے ملازمین کو چیک کرنے لگے۔ طالبان حکومت نے سرکاری ملازمین کو مقامی لباس پہننے کی بھی ہدایت کردی۔ پینٹ شرٹ سمیت مغربی لباس ممنوع قرار دے دیا گیا۔

طالبان حکومت کے نافذ کردہ نئے قوانین کے تحت سرکاری ملازمین لمبی اور ڈھیلی قمیض پہنیں گے، شلوار ٹخنوں سے اونچی ہوگی اور سر پر عمامہ، پگڑی یا ٹوپی پہننا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ اگست کے دوران کیا۔

قبل ازیں کم و بیش 20 سالہ طویل خانہ جنگی اور امریکی تسلط بھگتنے والی افغان قوم نئی پابندیوں کی زد پر ہے۔ طالبان حکومت خواتین کی پڑھائی کے خلاف بھی اقدامات اٹھا رہی ہے جس پر اسے غیر ملکی پابندیوں اور عالمی برادری کی تنقید کی بھی کوئی پروا نہیں۔ 

Related Posts