ڈیرہ اسماعیل خان،انجم آباد میں مدرسہ کی معلمہ کو قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان،انجم آباد میں مدرسہ کی معلمہ کو قتل کردیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان،انجم آباد میں مدرسہ کی معلمہ کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان:انجم آباد میں اسلامی مدرسہ کی معلمہ کو بے دردی سے قتل کردیا، قتل کے الزام میں تین لڑکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ انجم آباد میں پیش آیا، جہاں تین لڑکیوں نے مل کرمدرسہ اصلاح البنات کی معلمہ کوبے دردی سے ذبح کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دو زنانہ مدرسوں کی خواتین میں تنازعہ چل رہا تھا،جس کے بعد آج یہ نہ خوشگوار واقعہ پیش آیا۔تین لڑکیوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاق المدارس نے مدرسہ کی معلمہ کے قتل کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے واقعہ کو افسوسناک اور قابل مامت قرار دیتے ہوئے اس کی آزادانہ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور وقوعہ میں ملوث خواتین کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Related Posts