ماں نے بے رحمی کی انتہا کردی، تین بچوں کو چھری کے وار سے قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مقصود چپڑاسی کون تھے اور اُن کی موت کیسے ہوئی؟
مقصود چپڑاسی کون تھے اور اُن کی موت کیسے ہوئی؟

اسلام آباد : تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے فراش ٹاؤن میں ماں نے سفاکیت کی انتہا کردی اپنے تینوں بچوں کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زیبا نامی خاتون نے اپنے 3 بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ آیان، 4 سالہ مسکان اور 3 سالہ نور شامل ہیں بعدازاں بچوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی فوجیوں کی بوکھلاہٹ، اپنے ہی ملک کا طیارہ مارگرایا

مزید برآں مذکورہ خاتون نے خود کو بھی چھری سے ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ صرف ذخمی ہوئی ہیں اور اُن کا علاج ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس افسران جائے وقوعہ اور اسپتال میں موجود ہیں اور مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Related Posts