دھمکی آمیز خط پر دفترِ خارجہ کا شدید احتجاج، امریکا کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

دھمکی آمیز خط پر دفترِ خارجہ کا شدید احتجاج، امریکا کی تردید
دھمکی آمیز خط پر دفترِ خارجہ کا شدید احتجاج، امریکا کی تردید

واشنگٹن / اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے دھمکی آمیز خط پر امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ امریکا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہار نہیں مانوں گا، آخر تک لڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے الزامات کی تردید کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور قانونی عمل کی عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دھمکی آمیز خط مبینہ طور پر امریکا میں جنوری 2019 سے تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان کی جانب سے وزیر اعظم کو موصول ہوا جس میں تحریکِ عدم اعتماد کا ذکر ہے۔ 

Related Posts