ٹک ٹاک کا نیا فیچر، صارفین 10 منٹ تک کی ویڈیو اپلوڈ کرسکیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا، اب صارفین 10 منٹ تک کی ویڈیو ٹاک ٹاک پر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے نوجوانوں کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے 10 منٹ تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا اختیار دینا شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہم 10 منٹ طویل تک کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا کر خوش ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر مختصر دورانیے کی ویڈیو کا آپشن تھا بعدازاں گزشتہ سال اسے بڑھا کر تین منٹ تک کردیا گیا تھا تاہم اب ٹک ٹاک نے اس دورانیے میں مزید اضافہ کرکے اسے دس منٹ تک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک نے بھی 60 سیکنڈ تک کی مختصر ویڈیو ریل کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: درزی کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

مزید برآں یوٹیوب کی جانب سے بھی مختصر ویڈیو شارٹس پر توجہ دی جارہی ہے تو ٹک ٹاک نے یوٹیوب کی طرز پر بڑی ویڈیو کے لیے گنجائش پیدا کی ہے۔

دریں اثناء ٹک ٹاک انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ فیچر دنیا بھر میں ہمارے تخلیق کاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بڑھائے گا۔

Related Posts