گلوکار ‘دی ویک اینڈ’ کا خوبصورت سرپرائز، مداح حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکار 'دی ویک اینڈ' کا خوبصورت سرپرائز، مداح حیران
گلوکار 'دی ویک اینڈ' کا خوبصورت سرپرائز، مداح حیران

مشہور کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ نے ایکوئڈ گیم سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنگ ہو-یون کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دی ویک اینڈ جن کا اصل نام ابیل میکونین ٹیسفائی ہے نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ ان کی آنے والی میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Weeknd (@theweeknd)

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو اداکارہ ہو- یون کی پہلی میوزک ویڈیو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ سے استعفیٰ دے دیا

مزید برآں حال ہی میں گلوکاردی ویک اینڈ نے سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں کی اسپاٹیفائے کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرکے جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑدیا، جس نے ماہانہ 84 ملین کے قریب ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دریں اثناء رواں سال دی ویک اینڈ بل بورڈ آرٹسٹ کی فہرست میں نمبر 2 سے 1 پر آگیا۔

Related Posts