قومی اسمبلی تحلیل، سپریم کورٹ کا نوٹس، اسپیشل بینچ قائم کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

No decision on NA proceedings, SC adjourns hearing till tomorrow

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل بینچ قائم کردیا ہے جو ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور اس کے دوران اٹھائے گئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کاجائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے حکومتی اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ ججز کا بینچ قائم کیا ہے جو تحریکِ عدم اعتماد مسترد کیے جانے پر اپوزیشن اور حکومت کا مؤقف سنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی تحلیل، سپریم کورٹ کا نوٹس، اسپیشل بینچ قائم کردیا گیا

سپریم کورٹ ملک کے آئین کی روشنی میں تحریکِ عدم اعتماد پر اٹھائے گئے اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے آئینی یاغیر آئینی ہونے کا تعین کرے گا جبکہ قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کی تجویز دینے اور صدر مملکت کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز موصول ہونے پر قومی اسمبلی توڑنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وفاقی وزراء اور معاونینِ خصوصی اپنے عہدوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیجی تھی، جس کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام اٹھایا گیا۔ 

Related Posts