ملکی صورتحال پر از خود نوٹس کیس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی ججز بینچ ملکی صورتحال پر از خود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صورتحال پر لیے گئے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج دن 1 بجے ہوگی جس کیلئے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی رہنماؤں سمیت 33 فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپوزیشن کے تمام اراکین کا کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور سیکریٹری وزارتِ دفاع کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

شیخ رشید کی زیر قیادت وزارتِ داخلہ، فواد چوہدری کی وزارتِ قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں میں سے اے این پی، پی پی پی، ن لیگ، جے یو آئی اور بی این پی مینگل کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان، پاکستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکریٹری قومی اسمبلی، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اور صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے۔

سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع آج سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کریں گے۔ سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران تمام فریقین کا مؤقف سنا جائے گا۔ قبل ازیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہے۔ کیس کو لٹکانا نہیں چاہتے۔ 

Related Posts