ول اسمتھ کا تھپڑ حقیقی تھا یا جعلی، نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ول اسمتھ کا تھپڑ حقیقی تھا یا جعلی، نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا
ول اسمتھ کا تھپڑ حقیقی تھا یا جعلی، نامور ریسلر نے تبصرہ کردیا

 آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران ول اسمتھ کے تھپڑ کے اوپر امریکا کے سابق ریسلر رِک فلیئرنے سوال اٹھادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامور ریسلر کا ماننا ہے کہ ول اسمتھ نے جس طرح یہ تھپڑ کرس راک کو مارا وہ سب ایک اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ کی لائیو تقریب کے دوران اہلیہ کا مذاق اڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو تھپڑ ماردیا تھا۔

مزید برآں اس معاملے پر جہاں ول اسمتھ نے معافی بھی مانگی وہیں اس معاملے کو بیان کرتے ہوئے ایک دوسرے شو کے دوران کرس راک آبدیدہ ہوگئے تھے تاہم اب پہلوان رِک فلیئر کا ماننا ہے کہ جو کچھ ہوا، اس کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری کا عندیہ دیدیا

ان کا اپنے کاروباری شراکت دار مائیک ٹائسن کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ سب کچھ حقیقت تھا۔

دریں اثناء رِک فلیئر کی ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مائیک ٹائسن نے بھی کہہ دیا کہ اگر رک کہتے ہیں کہ یہ جعلی ہے، تو پھر یہ جعلی ہے۔

Related Posts