صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ویب سیریز ‘مسٹر اینڈ مسز شمیم’ کا میوزک ویڈیو ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم کا میوزک ویڈیو ریلیز
صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم کا میوزک ویڈیو ریلیز

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر اُن کی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم کی میوزک ویڈیو ‘آج لگیا اے پتہ’ ریلیز کردی گئی ہے۔

ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم کے منفرد اسٹوری لائن کی کی وجہ سے سرحدوں کے دونوں طرف چرچے ہیں۔صبا قمر اور نعمان اعجاز کے مرکزی کرداروں کے ساتھ یہ ویب سیریز حال ہی میں ZEE5 ۔پر شروع ہوئی ہے مسز شمیم کاکردارکرنے والی صبا قمرکی سالگرہ کے موقع پر ZEE5 نے ویب سیریز کے OST کی میوزک ویڈیو ‘آج لگیا ے پتہ ریلیز کی ہے۔

سمیع خان کی دھن اور فریحہ پرویز کی آواز میں دلکش دھن اور خوبصورت بولوں کے ساتھ یہ نغمہ سننے والوں کے دل موہ لینے والا ہے۔ اس میں عمینہ اور شمیم کے درد اور دل ٹوٹنے کے احساس کو عمدگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

صبا قمر نے انسٹا گرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،” کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جب حقیقت آپ کے سامنے آشکار ہوتی ہے اور اس احساس کو لفظوں میں ڈھال دیا جائے تو ایسا نغمہ وجود میں آتا ہے۔ یہ دلکش نغمہ عمینہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کرتا ہے۔ واقعی یہ سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ کے گیم شو کو بند کیا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

کاشف نثار اور مصباح شفیق کی پروڈکشن مسز اینڈ مسٹر شمیم ایک غیر معمولی لو اسٹوری ہے جو دونوں کے درمیان ہرچیز بڑھتی جاتی ہے اور دوستی سے رفتہ رفتہ پیار کے خالص بندھن میں بدل جاتی ہے ۔

Related Posts