ماحولیاتی تحفظات، فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

ماحولیاتی تحفظات، فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد
ماحولیاتی تحفظات، فرانس میں ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز پر پابندی عائد

فرانسیسی عدالت نے ماحولیاتی تحفظات کی بنیاد پر اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی اسٹارلنک سروسز پرپابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی اسٹار لنک سروسز کے خلاف فرانس کے کچھ ماحولیاتی گروپس کی جانب سے کیس دائر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فرانسیسی عدالت عظمیٰ میں دائرہونے والے اس کیس میں فرانس کے ٹیلی کام آپریٹر Arcep کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

Arcepنے فروری 2021 میں اسٹارلنک کوفریکوئنسی کے دوبینڈزفراہم کیے تھےجو کہ فرانسیسی صارفین کے لیے کمپنی کے سیٹیلائٹ جھرمٹ سے منسلک تھے۔

مزید برآں اسٹارلنک کوعدالت میں گھسیٹنے والے ماحولیاتی گروپس میں سے ایک’ ایکٹ فار دی انوائرمنٹ‘ کے سربراہ اسٹیفین خرشوف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اسٹارلنک کولائسنس فراہم کرنے کے فیصلے سے ہائی بینڈ وتھ انٹرنیٹ مارکیٹ تک رسائی اوراینڈ یوزرز کے مفادات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ایڈٹ بٹن پیش کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کولائسنس دینے سے قبل اس پرعوامی رائے لینی چاہیئے تھی، لیکن Arcep نے ایسا نہیں کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اسٹارلنک اب ان دونوں بینڈزکی فریکوئنسی کوفرانس کی حدود میں استعمال نہیں کرسکے گی۔

Related Posts