کراچی:ملک میں آئے روز ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کے لئے ایک اور تکلیف دہ خبر سامنے آگئی، مرکزی بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایمرجنسی میٹنگ میں شرح سود میں اضافے کا اعلان کیاگیا، پالیسی کے مطابق شرح سود پر نظر ثانی 19اپریل کو ہونا تھی، 19اپریل کو اسٹیٹ کی بینک کی دوبارہ میٹنگ ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی کے مطابق بنیادی شرح سود 12.25 فیصد ہوگئی، غیر ملکی ادائیگیوں میں عدم توازن اور مہنگائی کے باعث فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1ارب 8 کروڑ ڈالر کی کمی سے 17 ارب 47 کروڑ ڈالر پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر 11 ارب 31 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 4روپے کا اضافہ، نئی قیمت 192 روپے ہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








