صرف ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غلط قرار دینا کافی نہیں ہے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غلط قرار دیا، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ازخود نوٹس پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا،اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بد ترین توہین ہے۔

مریم کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرت نا ہو۔

مزید پڑھیں: غیرت مند قوم عمران خان کے ساتھ ہے، حلیم عادل شیخ

Related Posts