فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک فیصلہ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، فواد چوہدی
عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، فواد چوہدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے اس فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران کو بہت بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انتخابات کے فوری انعقاد سے ملک میں استحکام آسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مفاد عامہ کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ”اب دیکھیں معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے“۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال

Related Posts