عمران خان جھوٹ بولنا بندکریں، خط عوام کے سامنے لائیں،شہباز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

PM SHEHBAZ SHARIF TO UNVEIL HIS CABINET SOON

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں، خط عوام کو دکھائیں۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے والا صرف خود غرض ہوتا ہے۔ خط کے معاملے پر وزیراعظم جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک، غربت کی وجہ سے عوام عمران خان کی حکومت سے متنفر ہوچکے ہیں، عمران نیازی آر ٹی ایس سے اقتدار میں آئے، عوام نے انہیں پارلیمنٹ، عدالت، حکومت، سیاست میں مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہوا، وزیر اعظم کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے کے بعد آپ ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اتحادی اور عوام آپ کی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔ وزیراعظم کے جھوٹ کا جواب پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کی صورت میں دیں گے۔

Related Posts