کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab govt decides to further ease lockdown restrictions from May 9

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کاشتکاروں کی فلاح وبہبود او ران کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا،صوبے میں صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیاگیا جبکہ گندم اور گنے کی امدادی قیمتوں پر نظر ثانی کے حوالے سے تجاویز کابھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے -پنجاب زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے گندم اورگنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیاہے اورآئندہ سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی پر بریفنگ لطیفے کے مترادف ہے،عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ نے کہاکہ شوگرمل مالکان گنے کے کاشتکاروں کو پکی رسیددیں گے-کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے -انہوں نے کہاکہ صوبے میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپ کی جا رہی ہیں-قائد اعظم اپیریل پارک کے منصوبے کو پیڈ مک تیزی سے آگے بڑھائے اوراس منصوبے کے قریب انٹرچینج کی تعمیر کے لئے جلد سے جلد اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ او رعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد سے متعلقہ امور جلد نمٹائے جائیں- علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کی رابطہ سٹرکوں کی تعمیر کا کام فوری طو رپر شروع کیا جائے۔

صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، ملک نعمان لنگڑیال،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، چیئرمین فیڈمک، چیئرمین پیڈمک، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور نیو نیوز ٹی وی کے چیف کیمرہ مین وحید بٹ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Posts