انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں 1600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈالر
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی۔ امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز کی پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کاروباری اوقات کے دوران سرمایہ کاروں نے مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔ ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری کی خبریں سامنے آنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان غالب رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 1607 پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 46 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے امریکی ڈالر کی نئی قیمت 183 روپے پر آگئی۔ 

Related Posts