سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں
سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ندا یاسر غمگین ہوگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز جوڑیوں کو نظر لگتی ہے، دونوں اگر اسکرین پر ساتھ نظر آتے ہیں تو اُن کو نظر لگ سکتی ہے، اس لئے ہمیں صدقہ دیتے رہنا چاہئے۔

ندایاسر نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسر نواز نے اُن کو پی ٹی وی کے سیٹ پر پروپوز کیا تھا لیکن انہوں نے سندھی ہونے کی وجہ سے اُن کو منع کردیا تھا بعدازاں وہ بعد میں راضی ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلموں میں ضرور کام کرونگی، سارہ خان کا اہم انکشاف

انہوں نے کہا کہ یاسر نواز نے اُن کے ابا کو متاثر کرنے کیلئے زمزمہ پر ایک بوتیک کھولا تھا جس پر اُن کے ابا بہت حیران بھی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم ان خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

Related Posts