کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار اسامہ خان نے ‘صنف آہن’ میں کام کرنے سے منع کردیا تھا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار اسامہ خان نے 'صنف آہن' میں کام کرنے سے منع کردیا تھا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار اسامہ خان نے 'صنف آہن' میں کام کرنے سے منع کردیا تھا؟

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بہت سے بڑے بڑے پاکستانی  ڈراموں میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

حا ل ہی میں وہ ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی چیز سے زیادہ اپنے کردار پر توجہ دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسی کہانی کو منتخب کرتے ہیں جس میں انہیں لگتا ہے کہ اُس میں اُن کے کردار میں کچھ الگ ہے بعدازاں اسامہ خان نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے رنگ محل اور صنف آہن جیسے ڈراموں کو مسترد کردیا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں میرے کردار کا کوئی خاص رول نہیں تھا لہذٰا انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کے بارے میں نادیہ افگن کی کیا رائے ہے؟

خیال رہے کہ اسامہ خان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے سے پہلے سلک بینک اور ایک کارپوریٹ کمپنی میں کام کرچکے ہیں، اُن کی پیدائش پاکستان کے شہر گوجرنوالہ میں ہوئی ۔

Related Posts