لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی تھی۔حامد میر کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی تھی۔حامد میر کا دعویٰ
لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی تھی۔حامد میر کا دعویٰ

کراچی: سینئر صحافی اور ٹی وی میزبان حامد میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی کی کمی نہیں بلکہ نااہلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور کالم نگار حامد میر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی نکلی۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 24پاور پلانٹ بند پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ یو ٹرن نہیں۔ شہباز شریف حکومت تنخواہ بڑھانے کے اعلان سے دستبردار

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پاور ڈویژن نے آج وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ 18 بجلی گھر بیلٹ ٹوٹ جانے اور تاریں خراب ہونے کی وجہ سے، 7 پاور پلانٹ ایندھن نہ ہونے اور 9 بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بند پڑے ہیں۔

حامد میر نے پاور ڈویژن کی وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر پاور پلانٹس 8000 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں جو عید تک ٹھیک ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔

آج سے ساڑھے تین سال قبل معرضِ وجود میں آنے والی پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مہنگائی، معاشی مسائل اور توانائی کا بحران بڑے مسائل رہے۔ لوڈ شیڈنگ، بجلی اور گیس کی قلت اور  پیٹرولیم کے بحران پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ 

 

Related Posts