ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.68فیصد کمی کے بعد16.44فیصد ریکارڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan’s weekly inflation drops by 0.68pc

اسلام آباد :ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.68 فیصد کی کمی کے بعد16.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق انڈے، دالوں، چکن، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے مزید اضافہ ہوا،دال مسور کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔

فی کلو مٹن 12 روپے، چکن کی فی کلو قیمت 1 روپیہ 50 پیسے بڑھی،دال چنا 50 پیسے اور دال ماش 73 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

دال مونگ کی فی کلو قیمتوں میں 10 پیسے گی کلو کا اضافہ ریکارڈ،دہی، پاڈر ملک، تازہ دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، آلو کی قیمتوں میں کمی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 52 روپے کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 5 روپے 28 پیسے اور آلو 1 روپیہ 38 پیسے فی کلو سستا ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران فی درجن کیلے کی قیمت میں 3 روپے کمی ہوئی،لہسن 12 روپے اور آٹے کا تھیلا 3 روپے 84 پیسے سستا ہوا،گزشتہ ہفتے 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related Posts