میرا تحفہ میری مرضی، عمران خان نے توشہ خانہ اسکینڈل پر نیا تنازع چھیڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Mera tohfa, meri marzi,' Imran Khan says on Toshakhana controversy

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے تحفے ہیں، اس لیے یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے محروم ہونیوالے عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ میرا تحفہ ہے ، میری مرضی ہے جو  بھی کروں۔

یہ معاملہ گزشتہ ہفتے اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں دبئی میں 140 ملین روپے کے توشہ خانہ کے تحفے فروخت کیے۔

رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں عالمی رہنماؤں سے 140 ملین روپے سے زائد مالیت کے 58 تحائف وصول کیے اور ان سب کو یا تو معمولی رقم ادا کرکے یا بغیر کسی معاوضے کے اپنے پاس رکھا۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ اسکینڈل کیا ہے؟

عمران خان نے کہاہے کہ میں نے توشہ خانہ سے جو کچھ بھی لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ میں نے 50 فیصد قیمت ادا کرنے کے بعد تحائف خریدے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں پیسہ کمانا چاہتا تو میں اپنے گھر کو کیمپ آفس قرار دیتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

Related Posts