افغانستان، مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان، مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے
افغانستان، مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے

کابل: شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی،دھماکے  کے نتیجےمیں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےتاہم تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اجلاس،دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کے جائزے کا آغاز

خیال رہے کہ طالبان اہلکاروں نے دھماکے کے بعد مسجد کو محاصرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان میں 3 مساجد میں خودکش دھماکے ہوئے تھے جب کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ان کی دھماکوں میں مجموعی طور پر 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Posts